اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 2 نئے ممبران نے حلف اٹھالیا۔
الیکشن کمیشن کے 2 نئے ممبران کی حلف برداری کی تقریب اسلام آباد میں واقع ہیڈ آفس میں ہوئی، تقریب حلف برداری میں الیکشن کمیشن ممبران، حکام اور اہل خانہ نے شرکت کی۔
الیکشن کمیشن کے ممبران میں بابرحسن بھروانہ نے ممبر پنجاب اور جسٹس (ر) اکرام اللہ خان نے ممبر خیبرپختونخوا کی حیثیت سے حلف لیاجبکہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے دونوں ممبران سے حلف لیا۔