میدان چھوڑ کر بھاگنے کی روایت کو عمران نیازی نے برقرار رکھا، ترجمان جے یو آئی

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ میدان چھوڑ کر بھاگنے کی روایت کو عمران نیازی نے برقرار رکھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلم غوری نے پی ٹی آئی کے ناکام فسادی مارچ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے ناکام سرکس لگانے کی کوشش کی، یاسین ملک کی سزا سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی گئی، آئی ایم ایف سے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ میدان چھوڑ کر بھاگنے کی روایت کو عمران نیازی نے برقرار رکھا، لاکھوں لوگ لانے والا بمشکل چند ہزار تماش بین جمع کر سکا، کوئی واضح ایجنڈا نہیں ، چھ دن کی ڈیڈ لائن بھی مذاق ثابت ہوگا، چھ دن بعد کیا ہوگا ؟ یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ لینا مقصد نہیں، صرف اسلام آباد کو جلانا مقصد تھا، عدالت عالیہ اپنے حکم کا تماشہ دیکھتی رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں