پنجاب حکومت کا شہریوں کیلئے فری انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے صوبے کے شہریوں کیلئے فری انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کو منصوبے پر کام شروع کرنے کی ہدایات مل گئی ہیں۔ آج فیصلہ کیا گیا ہے، اس پر کام کاآغاز جلد کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور سمیت پنجاب کے کن شہروں میں سروس فراہم ہوگی اس پر غور کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور کے جو زونز میں شہریوں کو فری انٹرنیٹ کی سہولت میسر تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں