متحدہ عرب امارات کی وزارتِ صحت نے منکی پاکس کے پہلے کیس کی اطلاع دی ہے۔
یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے بتایا کہ 29 سالہ مریضہ مغربی افریقا کے ایک ملک سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ سیاح ہیں۔
یو اے ای میں ان کی مطلوبہ طبی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔
وزارتِ صحت نے اس بات پر زوردیا کہ یواے ای میں صحت حکام تحقیقات،متاثرہ مریضوں سے رابطوں کی جانچ پڑتال اوران کی پیروی سمیت تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وزارت نے تصدیق کی کہ صحت حکام کے تعاون سے وہ پائیدار کارکردگی کو یقینی بنانے اور معاشرے کو آبل بندر سمیت تمام متعدی بیماریوں اور وائرسوں کے مقامی سطح پرپھیلا کو محدود کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
اس مقصد کے لیے فوری طور پر کیس دریافت کرنے،ان کے علاج ومعالجے اور وبائی امراض کی نگرانی کے لیے اعلی ترین بین الاقوامی طریقوں کے مطابق عمل پیراہے۔