منکی پاکس کا خطرہ: محکمہ صحت سندھ نے اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا

کراچی: منکی پاکس کے خطرے کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے منکی پاکس بیماری سے متعلق سندھ بھر کے اسپتالوں مں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق ، منکی پاکس بیماری کے111 کیس امریکا اور برطانیہ میں رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ پاکستان میں بھی منکی پاکس بیماری پھلنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ بیماری کے پھیلاؤ سے بچنے اور روک تھام کیلئے لیبارٹری اور سرویلنس کے عمل کو بڑھانے کیلئے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ بیماری علامات میں سردرد اور پٹھوں میں درد ہوتا ہے، چہرے اور جسم پر پھوڑے ظاہر ہوسکتے ہیں، وباء زدہ ممالک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ لازمی کی جائے اور سندھ بھر کے تمام اسپتال مشتبہ کیسز دیکھے تو محکمہ صحت کو رپورٹ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں