آئی جی اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس احسن یونس کوعہدے سے ہٹاکرڈاکٹراکبرناصرخان کو نیا آئی جی تعینات کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹی فیکیشن کے مطابق آئی جی اسلام آباد احسن یونس کوتبدیل کرتےہوئے ان کی خدمات پنجاب کے حوالے کردی ہیں۔

تاہم نئے آئی جی اسلام آباد تعینات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹراکبر ناصرخان اس سے قبل نیکٹا میں تعینات تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کی تبدیلی کی وجہ سندھ ہاؤس پر حملہ اور پارلیمنٹ لاجز میں پولیس آپریشن بنا۔

علاوہ ازیں ایس ایس پی آپریشنزاسلام آباد محمد فیصل کی خدمات پنجاب کے حوالے کردی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں