چیئرمین نیب نے پوسٹنگز اور ٹرانسفرز پر فوری پابندی لگادی

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے پوسٹنگز اور ٹرانسفرز پر فوری پابندی لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے قومی احتساب بیورو (نیب) میں تقرریوں اور تبادلوں پرپابندی لگادی۔

نیب اعلامیے کے مطابق حال میں کی گئیں تمام پوسٹنگز اور ٹرانسفرز پر عملدرآمد بھی فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے ہیڈ کوارٹرز کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر من وعن عمل کرنے کی ہدایت کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس عمر عطا ءبند یال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5رکنی لارجر بینچ نے تحقیقاتی اداروں کی تفتیش میں حکومتی مداخلت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی تھی جبکہ جبکہ نیب کو حکم دیا گیا تھا کہ تمام ہائی پروفائل مقدمات میں تبادلے اور تقرریاں روکے جائیں۔

عدالت نے حکم دیا تھا کہ ہائی پروفائل مقدمات میں پراسیکیوشن تحقیقات برانچ کے اندر تاحکم ثانی ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں کی جائے گی جبکہ سپریم کورٹ نے نیب اور ایف آئی اے کو بھی تاحکم ثانی کوئی بھی مقدمہ عدالتوں سے واپس لینے سے روک دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں