لاہور: سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی انتقال کر گئے ہیں۔ اس بات کی تصدیق ان کے صاحبزادے سردار فاروق نے کی ہے۔
نجی ٹی وی نے سردار فاروق کے حوالے سے بتایا ہے کہ سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھے۔
سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی کی نماز جنازہ آج دوپہر دو بجے احمد پور رائیونڈ روڈ پر ادا کی جائے گی۔
سردار آصف احمد علی بے نظیر بھٹو کی کابینہ میں وزیر خارجہ کے منصب پہ فائز رہے تھے۔