شیخ راشدکاموبائل فون پولیس کے حوالے نہ کرنامسجد نبوی واقعے میں ملوث ہونے کا ثبوت ہے،رانا ثنااللہ

وزیر داخلہ راناثنا اللہ کا کہنا ہے کہ شیخ راشد شفیق کاموبائل فون پولیس کے حوالے نہ کرنا ان کے مسجد نبوی بے حرمتی واقعے میں ملوث ہونے کا ثبوت ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی بے حرمتی کیس میں گزشتہ روز ڈیوٹی جج اٹک نے شیخ راشدشفیق کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیاہے۔ڈیوٹی جج نے ویڈیو پیغام کی تصدیق کیلیے پولیس کو موبائل فون برآمد کرنے اور فرانزک کاحکم بھی دیا۔

انکا کہنا ہے کہ ڈیوٹی جج کے اصرار کے باوجود شیخ راشدشفیق کا اپنا موبائل فون پولیس کے حوالے نہ کرنا عمران نیازی اور شیخ رشید کے مسجد نبوی بے حرمتی واقعے میں براہ راست ملوث ہونے کوتقویت بخشتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مسجد نبوی بے حرمتی واقعے پر عمران نیازی کوبطور چئیرمین پی ٹی آئی بلا تاخیر قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔ واقعے میں ملوث پی ٹی آئی ارکان کے خلاف فی الفورانضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا بطور جماعت اورعمران نیازی کا بطور چئیرمین مسجد نبوی بے حرمتی واقعہ کی مذمت نہ کرنا انتہائی قابل افسوس ہے۔پی ٹی آئی کا بطور جماعت مسجد نبوی بے حرمتی واقعے سے اظہار لا تعلقی نہ کرنا بھی قابل تشویش ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ واقعے سے معاشرے میں تشویش اوراشتعال کی لہر پائی جاتی ہے۔مسجد نبوی والے افسوسناک واقعے سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں