سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے مسابقتی کمیشن کو گھی اور آئل قیمتوں میں اضافے سے متعلق انکوائری جاری رکھنے کا حکم دے دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے گھی اور آئل قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت کی ، وکیل نے کہا کہ وزیراعظم پورٹل پر اشیاءکی قیمتوں میں اضافے کی شکایت آئی ۔
عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کاحکم معطل کر رہے ہیں،کمیشن انکوائری کرے،کمیشن اختیارات استعمال کرتے ہوئے ملزکیخلاف انکوائری کرے، لاہور ہائیکورٹ کے حکم میں چندخامیاں ہیں،وضاحت کی ضرورت ہے۔