نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی نے ملک میں جاری انسداد کورونا ویکسی نیشن پربھرپور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں نیشنل کوآرڈینیٹر این سی او سی میجرجنرل ظفر، چیئرمین این ڈی ایم اے، وزیراعظم معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان اور دیگر نے شرکت کی۔
این سی او سی اجلاس میں ملک میں انسداد کورونا ویکسی نیشن مہم پر غور کیا گیا اور شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں 10کروڑ 80لاکھ سےزائدلوگوں کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔
ملک بھر ویکسی نیشن کی بلند شرح آزادکشمیر میں 59فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ پنجاب میں52فیصد، کے پی میں 48فیصد اور سند ھ میں 40 فیصد ہے۔