امریکا سے فائزر ویکسین کی مزید 13 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

امریکا سے انسداد کورونا ویکسین، فائزر کی مزید 13 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

امریکی سفارت خانے کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران پاکستان کو 2 کروڑ 30 لاکھ انسداد کورونا ویکسین کی خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں۔

سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے جولائی میں پاکستان کو 55 لاکھ موڈرنا ویکسین عطیہ کی تھیں جبکہ اگست میں 36 لاکھ، ستمبر میں 66 لاکھ اور اکتوبر میں 73 لاکھ خوراکیں فراہم کی گئیں۔

امریکی سفارت خانے کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 4 ماہ کے دوران ایک کروڑ 75 لاکھ فائزر ویکسین پاکستان کو بطور امداد دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں