مہلک کورونا وائرس کے وار جاری ہیں جو گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 10زندگیاں نگل گیا ہے ، گزشتہ 24گھنٹوں میں 658نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق پاکستان میں کورونا سے 12لاکھ 72 ہزار345افراد متاثر ہو چکے ہیں ، 28ہزار439کی اموات ہوئیں جبکہ 22 ہزار965 ایکٹو کیسز ہیں ۔ ملک بھر میں 12 لاکھ 20 ہزار941افراد نے کورونا وائرس کو شکست دی ۔
Statistics 30 Oct 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 45,690
Positive Cases: 658
Positivity %: 1.44%
Deaths : 10
Patients on Critical Care: 1366— NFRCC (@NFRCCofficial) October 30, 2021
این سی او سی کے مطابق سندھ میں چار لاکھ 69 ہزار 475 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، سات ہزار 563 کا انتقال ہوا جبکہ 12 ہزار 604 اب بھی زیر علاج ہیں ۔ پنجاب میں چار لاکھ 40 ہزار تین افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، 12 ہزار 915 کا انتقال ہوا جبکہ سات ہزار 833 اب بھی ہسپتالوں میں علاج کرا رہے ہیں ۔خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 889افراد کورونا سے متاثر ہوئے پانچ ہزار 740 افراد کی اموات ہوئیں جبکہ ایک ہزار 964 ایکٹو کیسز ہیں ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ چھ ہزار 874 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 939 کی اموات ہوئیں ، 325 اب بھی زیر علاج ہیں ۔ گلگت بلتستان میں کورونا سے 10 ہزار 390 افراد متاثر ہوئے ، گلگت میں 186 اموات ہوئیں ۔ بلوچستان میں 33 ہزار 244 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ، 356 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے جبکہ 106 اب بھی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔
آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 470 کورونا مثبت کیسز سامنے آئے ، 740 اموات ہوئیں جبکہ 80 مریض زیر علاج ہیں ۔