خیبرپختونخوا میں کورونا کی صورتحال

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 4 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 731 ہوگئی ہے، 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 77 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار 723 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 185 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 1 لاکھ 69 ہزار 651 ہوگئی ہے، صوبے میں ایک دن میں 9 ہزار 956 نئے ٹسٹ کئے گئے، صوبے میں اب تک کل 32 لاکھ 45 ہزار 399 ٹسٹ کئے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 2 ہزار 341 ہوگئی ہے، پشاور میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 34 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 افراد کورونا سے انتقال کر گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں