اسلام آباد: ڈینگی کیسز میں اضافہ، پمز اسپتال میں ہائی الرٹ

ڈینگی کیسز میں اضافے کے بعد پمز اسپتال کا عملہ الرٹ ہے اور اس مقصد کے لیے قائم کیا گیا علیحدہ کاؤنٹر مکمل طور پر فعال ہے۔

یہ بات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بڑے اسپال پمز کے ترجمان ڈاکٹر مبشر ڈاہا نے بتائی ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اسپتال انتطامیہ کی جانب سے دی جانے والی واضح ہدایات کے بعد تمام ضروری انتظامات مکمل ہیں۔

ڈاکٹر مبشر ڈاہا نے کہا ہے کہ صرف پمز اسپتال میں روزآنہ 500 مشتبہ کیسز آرہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یومیہ بنیادوں پر 10 سے 12 مریضوں کو داخل بھی کیا جاتا ہے جب کہ باقی مریضوں کو درکار ادویات اور ہدایات دینے کے بعد گھر بھیج دیا جاتا ہے۔

پمز اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر مبشر ڈاہا نے بتایا ہے کہ اس وقت پمز اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ 45 مریض زیر علاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں