روس میں کورونا ویکسین نہ لگوانے کے باعث وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ

روس میں کورونا ویکسین نہ لگوانے کے باعث کوروناوائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے روسی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ ملک بھر میں کووڈ -19 کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس میں زیادہ تر تعداد ان افراد کی ہے جنہوں نے ابھی تک کورونا ویکسین نہیں لگوالی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زیادہ تر کورونا کیسزملک کے سب سے بڑے شہر وں سے رپورٹ ہورہے ہیں جہاں پر زیادہ تر شہریوں نے ابھی تک کورونا ویکسی نیشن نہیں کرائی ہے اوروہ ایسے گھوم پھر رہیں ہیں جیسےخطرے کی کوئی بات نہیں ہے، بار ز، ریستوران اور تھیٹر بھی معمول کے مطابق کھلے ہیں۔

بوڑھے اور جوان شہری بغیر ماسک گھوم پھر رہے ہیں اور یہ پریشان کن بات ہے ۔ سکلیفوسوسکی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایمرجنسی میڈیسن ہسپتال میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ہونے والی اموات سے ایک ہفتہ کےدوران مسلسل چھ بار نیا ریکارڈ قائم ہوا ۔

رپورٹ کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن نے کورونا انفیکشن کو روکنے کے لیے 30 اکتوبر سے ملک بھر میں تنخواہ کے ساتھ چھٹی کا حکم دیا تھا اورعوام سے اپیل کی کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک بھر میں قائم ویکسی نیشن مراکز سے مفت ویکسی نیشن کرائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں