کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے بھی نیچے آگئی

کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے بھی نیچے آگئی۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3997 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 74 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور اس طرح شہر میں مثبت کیسز کی شرح 1.85 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.96 فیصد اور سندھ کے مختلف اضلاع میں 2.21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق سندھ بھر میں مجموعی طورپرکورونا وائرس کی مثبت شرح 2.20 فیصد رہی اور صوبے میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 2 افراد انتقال کرگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں