کراچی میں بھی ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا

محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں 33 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے تاہم غیرسرکاری اعداد وشمار کے مطابق کراچی میں ڈینگی وائرس کے روزانہ سیکڑوں کیسز سامنے آرہے ہیں لیکن حکومت مچھروں کے خاتمے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کررہی۔

کراچی کے جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 100 سے زائد مریض لائے گئے تاہم سرکاری طور پر 33 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ذرائع کے مطابق جناح اسپتال، سول اسپتال اور انڈس اسپتال میں بھی روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں مریض سامنے آرہے ہیں جس میں سے بیشتر کو داخل کرنا پڑرہا ہے جس سے اسپتال کے میڈیکل وارڈز پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں