روس میں مسلسل دوسرے روز کورونا سے ریکارڈ اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
روسی کورونا وائرس ٹاسک فورس کے مطابق روس میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 984 افراد کا انتقال ہوا۔
روس میں کورونا وبا شروع ہونے کے بعد سے پہلی بار اتنی تعداد میں اموات ہوئی ہیں، جبکہ گذشتہ روز کورونا سے 973 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔