چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے صدر مقام ووہان میں 2021 عالمی ڈیجیٹل تجارتی کانفرنس شروع ہوگئی۔
مقامی حکام کے مطابق تقریب نے تقریبا 100 ممالک سے سفارتی مندوبین اور کاروباری ایسوسی ایشنز کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ 10ہزار تاجروں، ماہرین اور اسکالرز کو متوجہ کیاہے۔
کانفرنس میں 40سے زائد ممالک سے ہلکی پھلکی غذا، مشروبات اور ہاتھ سے بنی اشیا سمیت ہزاروں اقسام کی درآمدی اشیا کی نمائش کی جارہی ہے، اس کانفرنس کی میزبانی صوبائی حکومت کررہی ہے اور ووہان کی بلدیہ حکومت اور صوبائی محکمہ تجارت اس کے منتظم ہیں۔
افتتاحی تقریب میں ملک بھر کے 15 معروف کاروباری اداروں نے ایک معاہدے پر دستخط کئے جس کے تحت ووہان میں قومی تجارتی مال بردار مرکزبنایا جائے گا۔