سڈنی میں کورونا لاک ڈاﺅن 106 روز بعد ختم،حکام نے یوم آزادی قرار دے دیا

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں جاری کورونا وائرس لاک ڈاﺅن106 دن بعد ختم کردیا گیا ہے.

حکام نے اس روز کو “یوم آزادی”قرار دے دیا ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست نیو ساتھ ویلز )این ایس ڈبلیو(کے دارالحکومت سڈنی میں 106 دن کےبعد کورونا وائرس لاک ڈان ختم کردیا گیا ہے۔

این ایس ڈبلیو کے نئے مقرر کردہ وزیر اعظم ڈومینک پیروٹیٹ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پابندیوں میں نرمی کو ریاست کا یوم آزادی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اسے آزادی کے دن کے طور پر دیکھتا ہوں، یہ یوم آزادی ہے کہ لوگ اپنی معمول کی زندگی کی جانب لوٹ رہے ہیں اور کاروبار کھل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمیں وائرس کے ساتھ رہنا سیکھنا اور ویکسی نیشن پر عمل کرناہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں