پاکستان میں کورونا سے مزید 29 افراد کی اموات، مجموعی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کرگئی

پاکستان میں کورونا سے مزید 29 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد ، 28 ہزار ، 87 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 955 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ، 12 لاکھ ، 57 ہزار ، 188 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 2 ہزار ، 644 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 44 ہزار ، 577 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.14 فیصد رہی ۔

گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کی مجموعی مثبت شرح 2.1 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ لاہور میں مثبت شرح 4.9 فیصد ریکارڑ کی گئی ۔ راولپنڈی 2.0 فیصد اور فیصل آباد میں 2.1 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ۔ ملتان میں 1.3 فیصد اور گوجرانوالہ میں 0.3 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ۔

24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 472 نئے کیسز جبکہ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی ٹوٹل تعداد 435,526 ہو گئی ۔ اب تک صوبہ بھر میں 408,859 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 13,900 ہو گئی ۔ گزشتہ روز لاہور میں کورونا سے 7 اموات رپورٹ ہوئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں