گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ فخر پاکستان عمر شریف ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
لیجنڈری اداکار عمر شریف کے انتقال پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر شریف کے انتقال کی خبر سن کر دل انتہائی غمگین اور دکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت ، درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمر شریف نے ساری زندگی لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیریں ، بیرون ملک بھی عمر شریف نے اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کا نام روشن کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز کامیڈین عمر شریف جرمنی میں انتقال کرگئے ہیں۔