کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کے انتقال پر سیاسی شخصیات کا اظہار افسوس ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عمر شریف کے انتقال پر سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ صد افسوس ! چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والا فنکار اپنے چاہنے والوں کو دکھی کر گیا ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عمر شریف اپنی طرز کے بہترین فنکار تھے ، ان کی کمی تادیر محسوس کی جائے گی ۔
وفاق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف کی وفات فن کی دنیا کے لیے بہت بڑا نقصان ہے ۔
کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ عمر شریف کو اپنے کام کے باعث کامیڈی کی دنیا میں منفرد مقام حاصل رہا،،انہوں نے شاندار کام سے نسل در نسل ناظرین کے دِل جیتے، وہ عوام کےدلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان آج ایک قیمتی اثاثے سے محروم ہو گیا۔
وفاقی وزیر امین الحق کہتے ہیں کہ کروڑوں چہروں پر ہنسی بکَھیرنے والے عمر شریف جیسے فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کرگئے ، اُن کا انتقال جرمنی کے ہسپتال میں ہوا ، انہیں ایئرایمبولینس پر علاج کے لیے امریکا لے جارہا تھا ، جرمنی میں ان کی طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال میں منتقل کیا گیا لیکن وہاں وہ ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔
عمر شریف کے امریکا میں علاج کے لیے وفاقی اور سندھ حکومت نے خصوصی فنڈز جاری کیے تھے ۔ عمر شریف اسٹیج کے بے تاج بادشاہ تھے ، انہوں نے بے شمار ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے