بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان شاہین کے زیرِ اثر بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جاری رہی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے بدستور بحیرہ عرب میں موجود طوفان شاہین کے زیر اثر ہیں، لسبیلہ، گوادر، آواران، جیونی اور اورماڑا میں مسلسل دوسرے روز کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا، بارش کے ساتھ ساتھ تیز ہوائوں نے بھی عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا.
کئی مقامات پر بجلی کے کھمبے گر گئے ہیں جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ، اس کے علاوہ ساحل پر موجود کشتیوں کو بھی نقصان پہنچا .