اولمپکس 2016 کے باکسنگ مقابلے فکسڈ ہونے کا انکشاف

اولمپکس 2016 کے باکسنگ مقابلے فکسڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق باکسنگ میچز کی انکوائری رپورٹ میں 7 سے 10 مشکوک میچوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ جہاں ممکنہ طورپر نتائج میں ہیرا پھیری کی گئی۔ رپورٹ میں ایک آئرش باکسر مائیکل کونلن اور روسی باکسر کی فائٹ کا بھی ذکر ہے جس میں آئرش باکسر کو پوائنٹس کی متنازع تقسیم کے بعد ناکام قرار دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے تفصیلات جلد متوقع ہیں۔رپورٹ میں ریفریز کی تقرری اور ججز کے فیصلوں میں کرپشن کی نشاندہی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مائیکل کونلن اس وقت نمبر ون باکسر تھے اوران کی شکست پر انگلیاں اٹھیں تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں