بلوچستان حکومت نے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان اور سینیئر افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے موبائل فون پر رنگ بیک ٹون ’’پاکستان زندہ باد‘‘ رکھیں۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق چیف سیکریٹری بلوچستان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے فیصلے کے مطابق تمام محکموں کے سیکریٹریز، ایڈیشنل سیکریٹریز، ڈپٹی سیکریٹریز اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان اپنے موبائل فون نمبر پر رنگ بیک ٹون ’’پاکستان زندہ باد‘‘ سیٹ کریں۔
اعلامیہ میں رنگ ٹونز سیٹ کرنے کا طریقہ بھی بتایا گیا ہے۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تمام محکموں کے سربراہان کے علاوہ ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی یہ مراسلہ بھیجا ہے.