نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شایقین کی تعداد دگنی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تماشائیوں کی تعداد 50 فیصدکرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
اس سے قبل نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں 25فیصد تماشائیوں کے اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت تھی ،فیصلہ فی الحال صرف پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچوں پر ہوگا۔
18 سال سے کم عمر افراد کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، اٹھارہ سال سے زائد عمر تماشائی اپنے ساتھ اسٹیڈیم میں داخلے کے لئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ضرور لائیں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ 50 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت یکم سے تین اکتوبر تک دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نیشن ٹی ٹوئنٹی کپ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔