موبائل ویکسینیشن سے 3 لاکھ سے زائد ویکسین لگائی گئی، علی زیدی

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ موبائل ویکسینیشن سے 3 لاکھ سے زائد ویکسین لگائی گئی ہیں، ہمارا ہدف 10 لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کا ہے۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے کورونا موبائل ویکسینیشن مہم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ موبائل ویکسینیشن سے 3 لاکھ سے زائد ویکسین لگائی گئی ہیں، کے پی ٹی میں 1 لاکھ 73 ہزار 870 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

علی زیدی نے مزید کہا کہ پورٹ قاسم میں 87833 اور پی این ایس سی میں 48632 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانی جَلد ویکسینیشن کرائیں اور پاکستان کو کورونا فری بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں