آج میڈیا کو سچ دکھانے کی اجازت نہیں ہے ، نوازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ آج میڈیا کو سچ دکھانے کی اجازت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ہمیں معاشی میدان کے علاوہ دفاعی میدان میں بھی خدمات کی ہیں ، ہم نے چین میں جی سیون کے معاہدے کیے اور آج پاکستان یہ جہاز بنارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے معیشت کے ساتھ ساتھ ملکی دفاع بھی مضبوط کیا اور آج یہ ملک ناقابل تسخیر ہے اور کوئی حملہ کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا ، یہ میرا ملک ہے ، ہم نے اس کی خدمت کی اور ہمیں اس پر ناز ہے ، کیوں بار بار اس ملک کو غربت کی کھائی میں پھینک دیتے ہیں ، کس بات کے بدلے پاکستان سے لیے جارہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ سچ بات کرنے والوں کو نوکریوں سے نکال دیا جاتا ہے ، اس نے کروڑوں نوکریاں دینے کا وعدہ کیا لیکن لوگوں کو بیروزگار اور بے گھر کردیا ، کنٹینر پر کرپشن پر لیکچر دیتا تھا لیکن آج کرپٹ لوگ اردگرد بیٹھائے ہیں ، سی پیک میں بھی کرپٹ لوگوں کو بیٹھا دیا ، جس سے سی پیک کا بھی بھٹہ بیٹھ گیا۔

نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک اور قوم کو منگتا بنادیا ہے ان سے بڑا چور کون ہوگا،یہ کہتا تھا ڈالر کی قیمت بڑھے تو وزیر اعظم چور ہوتا ہے،آج 64 روپے اضافہ ہے تو تم 64 بار چور ہو ، اس نے وزیر اعظم کی اتنی بے توقیری کردی ہے کہ کوئی بھی زی شعور شخص وزیراعظم بننے کے بارے میں کئی بار سوچے گا ، آر ٹی ایس بند ہوتے ہیں،نئی پارٹیاں بنتی ہیں،عدلیہ کو کنٹرول اور میڈیا کی زبان بندی کی جاتی ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پارٹیاں بناتے ہیں،پاناما،ڈان لیکس کے تماشے کرتے ہیں ، ہمیں لڑنے کی کوئی ضرورت نہیں نہ ہم لڑنا چاہتے ہیں ، قانون اور آئین کی حکمرانی ہمیں مفاہمت سے ملے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ، لیاقت علی خان،ذوالفقار بھٹو،بینظیر بھٹو اور نوازشریف کو لڑنے کا شوق نہیں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں