کورونا وائرس کے خونی وار جاری ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 41 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 638 ہو گئی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق پاکستان میں کورونا سے 12 لاکھ 41 ہزار 825 افراد متاثر ہوئے ، 27 ہزار 638 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 11 لاکھ 64 ہزار 219 نے مہلک وائرس کو شکست دی ، ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 49 ہزار 968 ہے ۔
Statistics 28 Sep 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 44,116
Positive Cases: 1400
Positivity %: 3.17%
Deaths : 41
Patients on Critical Care: 4015— NFRCC (@NFRCCofficial) September 28, 2021