ملک بھر میں ڈینگی کی تشویشناک صورتحال اختیار کرنے لگی

ملک بھر میں ڈینگی تشویشناک صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے.

اسلام آباد میں مزید30 شہری جبکہ خیبر پختونخوا میں اب تک ڈینگی کے 919 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد میں ڈینگی سے مزید ایک شخص انتقال کرگیا ہے اور24 گھنٹوں میں مزید30 شہری ڈینگی سےمتاثر ہوئے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 207 مریض اس سے متاثر ہیں۔ڈی ایچ اونے بتایا کہ اسلام آباد میں گزشتہ 5 روز میں 155 شہری ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں.

پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ( ایچ ایم سی) انتظامیہ کے مطابق 136 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 528 ٹیسٹ کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں