وزیراعظم عمران خان کی قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اندرونی کہانی

وزیراعظم عمران خان کی قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، وزیراعظم نے کھلاڑیوں سے اپنا کرکٹ کا تجربہ شئیر کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کھلاڑیوں کا حوصلہ اور اعتماد بڑھایا، وزیراعظم نے ملاقات کے دوران ہر کھلاڑی سے الگ الگ گفتگو کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کو میدان میں سر اٹھا کر رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کھلاڑیوں کے کندھے گرے ہوئے دیکھتے ہیں تو بہت برا تاثر جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کھلاڑیوں سے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، آخری گیند تک ہار نہیں ماننی چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کھلاڑیوں کو جوش و جذبے کے ساتھ میدان میں کرکٹ کھیلنی چاہیے، مخالف کھلاڑی کو آؤٹ کرنے پر زیادہ مناسب خوشی منانی چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی آخری دم تک لڑتا رہتا ہے اور ہار نہیں مانتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں