وزیراعظم عمران خان کا نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ, سیکورٹی کی یقین دہانی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کو ٹیلی فون پر مہمان ٹیم کی سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کے ہم منصب  سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے مہمان ٹیم کو مکمل سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ مہمان ٹیم کو کوئی خطرہ نہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی طرف سے پاکستان میں سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا گیا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز ملتوی کردی گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ حکام کی طرف سے پاکستان میں سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا گیا جس کے بعد کرکٹ سیریز ملتوی اور دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

دوسری طرف نیوزی لینڈ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کی واپسی کے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں