یوم عاشور پر پی آئی اے کا عراق کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

پی آئی اے زائرین کی سہولت کیلئے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے نجف کیلئے براہ راست پروازیں چلائے گا، سی ای او پی آئی اے ارشد ملک

11 اگست سے 11 پروازیں زائرین کو لےکرنجف اشرف پہنچیں گی ، زائرین کی واپسی کا آپریشن 21 اگست سے ترتیب دیا گیا ہے۔

زائرین کے لئے کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے پرکشش کرایہ متعارف کروادیا گیا ہے۔ عاشورہ پر پاکستان سے براہ راست پروازوں کا مطالبہ بہت عرصے سے کیا جارہا تھا .

تمام مذہبی موقعوں پر خصوصی پروازوں کا انعقاد پی آئی اے کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے ، زائرین کی خدمت اور ان کی معاونت قومی ائیرلائن کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے ،سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک

حکومت اور وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر یہ پروازیں ایسے ترتیب دی جارہی ہیں کہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو.

اپنا تبصرہ بھیجیں