یوم آزادی کے موقع پر پاک فوج کے افسران اور سپاہیوں‌کے لیے اعزازات

راولپنڈی: یوم آزادی کے موقع پر مسلح افواج کے افسران اور سپاہیوں کے لیے اعزازات کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت کی جانب سے آرمی، بحریہ، فضائیہ کے افسروں، سپاہیوں کو فوجی اعزازات سے نوازا گیاہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ مجموعی طور پر دو ستارہ بسالت، 61 تمغہ بسالت، 42 امتیازی اسناد، 22 ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 128 تمغہ امتیاز ملٹری اور 70 چیف آف آرمی سٹاف ستائشی کارڈ دیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں