ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی قرار دینے کی تجویز

محکمہ صحت سندھ نے کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔

محکمہ داخلہ کو لکھے گئے خط میں تجویز دی گئی ہے کہ ہوٹل اور ریسٹورنٹس کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا جائے تاکہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والے افراد ہوٹلز میں قیام نہ کرسکیں اور نہ ہی کھاناکھا سکیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کو ایک مراسلہ لکھا گیا تھا جس میں بینک خدمات کے لیے بھی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے کی تجویزپیش کی گئی تھی۔

دوسری جانب محکمہ صحت ویکسینیشن نہ کروانے والے شہریوں کے لیے سِم بند کرنے کی تجویز بھی پیش کرچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں