ہوسکتا ہے اگلا پی ایس ایل میرا آخری سیزن ہو، شاہد آفریدی کا تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا عندیہ

قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ اگلا پی ایس ایل میرا آخری ایونٹ ہو۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے آخری سیزن کھیلوں اور اگر ملتان سلطانز نے ریلیز کیا تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے کھیلوں گا۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی اس سے قبل بھی اس خواہش کا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ پاکستان سپر لیگ میں اپنا آخری سیزن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کھیلنا چاہتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ کسی بھی سسٹم کو تبدیل کرنا ہے تو صرف چہرے تبدیل نہ ہوں اور تبدیلی کا نعرہ گراس روٹ لیول سے ہونا چاہیے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ طالبان کرکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں، افغانستان میں طالبان کے معاملات پہلے سے مختلف ہیں اور اس بار وہ کافی مثبت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ خواتین کو کام اور سیاست میں آنے کی اجازت دے رہے ہیں جبکہ کرکٹ کو بھی سپورٹ کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اب اگر اب تک کھیل رہا ہوں تو فینز کی وجہ سے کھیل رہا ہوں، ببل کی وجہ سے کرکٹ کھیلنا بند کردی ہے اور کھلاڑیوں کے لیے بائیو سیکیور ببل بہت مشکل ہوجاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں