ہمارے آس پاس تمام ممالک اپنی ٹی وی نشریات ایچ ڈی پر منتقل کر چکے ہیں ، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے آس پاس تمام ممالک اپنی ٹی وی نشریات ایچ ڈی پر منتقل کر چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم  کا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ  میڈیا کی جدت پر خصوصی توجہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میڈیا کا ہے ، پی ٹی وی کو ایچ ڈی اور ریڈیو کو ڈیجیٹلائز کردیا ہے ، انسداد دہشتگردی کے حوالے سے ہم اپنا موقف دنیا کے سامنے موثر انداز میں نہیں رکھ سکے ، اے پی پی کو ڈیجیٹل نیوز ایجنسی بنانے جا رہے ہیں تاکہ دنیا سے مقابلہ ہوسکے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کیبل آپریٹرز کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے دے رے ہیں تاکہ وہ اپنے نظام کو ڈیجیٹل کر سکیں ، پہلی بار پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو “پیپر لیس”کردیا ہے ، پہلی بار تمام میڈیا ہاؤسز کے اشتہارات کی مکمل ادائیگیاں کر دی گئی ہیں ، گزشتہ 3 ماہ میں سرکاری اشتہارات کی مد میں میڈیا گروپس کو 67 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں