ہرکام کرنے سے پہلے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کیوں دکھائیں ،فرانس میں مظاہرے

فرانس میں روزمرہ کےکاموں سے پہلےکورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی دکھانے کے بل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہےکہ جولائی میں فرانسیسی پارلیمنٹ نے بل منظورکیا تھا جس کے تحت اگست سے شہریوں کے لیے تقریباً ہرکام سے قبل کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

بل کے تحت سنیما، شاپنگ مالز، سوئمنگ پولز، ریسٹورنٹس اور دیگر عوامی مقامات سمیت ٹرین اور ہوائی جہازکے سفرکے لیےکورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ یا کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

بل کے خلاف فرانس بھر میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ رپورٹ کے مطابق فرانس بھر میں 200 سے زائد مقامات پر مظاہرے کیےگئے جن میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

پیرس میں ایک شاپنگ مال کے باہر ہونے والے مظاہرے کے شرکا نے زبردستی شاپنگ مال میں داخل ہونےکی کوشش کی جس پر ان کا پولیس سے ٹکراؤ بھی ہوا، اس دوران پولیس نے 2 خواتین سمیت3 مظاہرین کو گرفتار کرلیا، اس کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی 18 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں