گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ڈاکٹر عامر لیاقت کی ملاقات، سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن پر تبادلہ خیال

کراچی: گورنر سندھ عمران اسمعیٰل سے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خصوصی طور پر سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے فیصلے میں عوامی نمائندوں کے مشورے کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔ سندھ پولیس لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کے سلسلے میں شہریوں کو پریشان کر رہی ہے۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وفاقی حکومت پہلے سے ہی مکمل لاک ڈاؤن کے فیصلے کے حق میں نہیں تھی، سندھ حکومت کو اس سلسلہ میں وفاقی حکومت نے پہلے ہی آگاہ کر دیاتھا۔ مکمل لاک ڈاؤن ، روزانہ کی اجرت کمانے والوں پر سخت اثر انداز ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں