گورنر سندھ سے وزیر اعلیٰ سندھ کی ملاقات،صوبہ کی ترقی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی کراچی کی تعمیر و ترقی سے وابستہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال سمیت صوبہ کی ترقی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد اور تدارک کیلئے بھرپور کوشش کرنے پر اتفاق قائم کیا۔عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے، وفاقی حکومت ملک اور صوبہ کے وسیع تر مفاد میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے ۔دوسری جانب نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ عوام کا معیار زندگی بہتر کرنے کے لئے وفاق اور صوبے کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں