گلوبل ساکر وینچرز اور سینٹ پیٹرکس ایتھلیٹک فٹبال کلب کا پاکستانی نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے کیلئے 3سال کا معاہدہ

کراچی: وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے فٹبال سے متعلق وژن کو فروغ دینے اور پاکستانی نوجوان میں فٹبال کے کھیل کو ترقی دینے کے لئے گلوبل ساکر وینچرز اور پریمیئر ڈویژن کلب، سینٹ پیٹرک ایتھلیٹک فٹ بال کلب کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے، جو وزیر اعظم کے معاون خصوصی،عثمان ڈار کی زیرنگرانی جاری کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو پروگرام کا حصہ ہے۔

سینٹ پیٹرکس ایتھلیٹکUEFA-pro سے لائسنس یافتہ کوچنگ اسٹاف، مائیکل اوین کی نگرانی میں،ملکی سطح پر کوچنگ اور کامیاب جوان فٹ بال ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کرے گا۔اس سفر کا آغاز ٹرین-دی-ٹرینر ماسٹر کلاس کی صورت میں ہو گا جو سینٹ پیٹرکس UEFA-pro لائسنس یافتہ اسٹاف انجام دے گا۔اِن سیشنز کو پاکستان کے کوچنگ اسٹاف میں UEFA کے بین الاقوامی معیار کے مطابق کوچنگ کی معلومات منتقل کرنے اور اْن کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر، پاکستان کے 10 شہروں میں ٹیلنٹ تلاش کیا جائے گا جن میں اسلام آباد، مظفر آباد، پشاور، لاہور، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد، کوئٹہ، سکھر اور کراچی شامل ہیں۔ ٹرائلز کے دوران 20 کھلاڑیوں کو منتخب کرکے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن بھیجا جائے گا جہاں انہیں اکیڈیمی کے ساتھ، اور ممکنہ طور پر سینٹ پیٹرکس ایتھلیٹک کی فرسٹ ٹیم کے ساتھ کھیلنے اور سیکھنے کا موقع ملے گا۔

مؤرخہ17جنوری سے 05فروری، 2022ء تک، پورے پاکستان میں موجود فٹ بال کے شوقین نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو سامنے لانے کا موقع ملے گا۔ UEFA-pro لائسنس یافتہ اسٹاف میں کارل فرائے (بیلجیم)، سینڈرو یانی سیلا (اطالیہ) اور بیلجیم کے ڈینس ریکارڈو بینو بھی شامل ہوں گے جوسینٹ پیٹرکس ایتھلیکٹ کے بینر تلے قومی ٹرائلز کا آغاز کرنے کے لیے اسلام آباد آئیں گے۔ قوم پہلی مرتبہ،بین الاقوامی فٹبال کھلاڑیوں کی تیاری کے لیے وضع کردہ پروگرام دیکھے گی جسے برطانیہ اور آئرلینڈ کی مدد سے یورپ میں ایک ریگولر فیڈر سسٹم کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ ماسٹر پلان پاکستانی کھلاڑیوں کو یورپ میں داخلہ فراہم کرے گا جہاں اْن کی تربیت، ترقی کے مواقع اور کھیلنے کے لیے یورپی ماحول کا عادی بنایا جائے گا۔

سینٹ پیٹرکس 9مرتبہ لیگ چیمپئن رہ چکا ہے اور58مرتبہ UEFA چیمپئنز لیگ اور یوروپا(Europa) لیگ میں شرکت کر چکا ہے۔ یہ آئرش کلب فٹ بال کے نوجوان کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے مشہور ہے اور عمدہ ساکھ رکھتا ہے جن میں سے بعض کھلاڑی یورپی فٹبال میں انتہائی کامیابی سے اپنا کیرئیر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آئرش فٹ بال کے آئیکن پلیئر پال میک گرا، ’دی سینٹس‘ سے مانچسٹر یونائٹیڈ فٹبال کلب منتقل ہوئے تھے جہاں وہ ایک تابناک کیرئیر کے مالک بنے اور عالمی کپ کے دو مقابلوں میں آئرلینڈ کے لیے اسٹار ثابت ہوئے ہیں۔

ڈبلن کلب کی یوتھ اکیڈیمی کھلاڑیوں کو انگلش پریمیر لیگ کلبز، اور اْس سے آگے تک،رسائی کے لیے اسپرنگ بورڈ کا کام سر انجام دیتی ہے۔ لیورپول سے تعلق رکھنے والے گول کیپنگ میں سنسنی خیز کھلاڑی، وٹزسلاو جیروس (Vitezlav Jaros) (20) ایک بہترین مثال ہیں کہ سینٹ پیٹرکس کس طرح نوجوانوں کے کیرئیر کو ترقی دینے میں مہارت رکھتا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والے ایاگن کلاپ (Jugen Klopp) شامل ہیں۔

اس بارے میں سینٹ پیٹرکس کے چیئرمین، گیریٹ کیلاہر نے کہا:”وزیر اعظم کی آبادی کے اعتبار سے دنیا کے پانچویں بڑے ملک میں فٹ بال کو مزید ترقی دینے کی خواہش نہایت پرجوش و خوش آئندہے۔اگر ایسا کرنے کے لیے سینٹ پیٹریکس ایتھلیکٹ کسی طرح مدد گار ثابت ہو سکتا ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو ان کا خواب حقیقت میں بدلنے کے قابل بناتا ہے تو یہ کلب کی اپنی خواہش کے عین مطابق ہوگا۔سینٹ پیٹرکس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پاکستان نے اُس کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ وہ انگلینڈ میں،ریڈ اسٹرائیک اور جی ایس وی کے ساتھ مل کر کھلاڑیوں کی مزید ترقی کے لیے پروگرام تیار کر سکے اور کنٹریکٹ سے پہلے ممکنہ مواقع تلاش کر سکے۔“

سابق ری پبلک آف آئرلینڈ اور فارو آئی لینڈز کے سینئر انٹرنیشنل مینیجر اور سنہ 1998ء میں آئر لینڈ کی انڈر 16 اور انڈر18یورپی چیمپئنز کے مینیجر، برائن کر نے کہا: ”جب میں نے پہلی مرتبہ،سینٹ پیٹرکس کے ذریعے،اس پروجیکٹ کے بارے میں سنا تو میں اس میں شامل ہونے کے لیے پرجوش اور بے تاب ہوگیا۔ مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں بے شمار ٹیلنٹ موجود ہے اور ہم امید کر رہے ہیں کہ اس ٹیلنٹ کو تلاش کریں، انہیں آگے لائیں اورتربیت دیں تاکہ کھلاڑیوں اور فٹ بال کا شوق رکھنے والی پاکستانی قوم کو فائدہ پہنچے۔“

سابق فٹ بالرمائیکل اوین نے کہا:”پاکستانی ٹیلنٹ کے ساتھ کام کرنا اور پاکستان میں پیشہ ورانہ ٹیلنٹ کی شناخت کا پروگرام شروع کرنا نہایت اعزاز کی بات ہے۔قومی ٹیلنٹ کی تلاش کا یہ پہلا پروگرام ہے جو UEFA کے مقرر کردہ کھلاڑیوں کی جانچ کے معیار پر پورا اترتا ہے اور یورپ میں داخلے کا راستہ فراہم کرتا ہے۔ میں آپ سے آئر لینڈ میں ملاقات کی امید کرتا ہوں۔“

۔UEFA لائسنس یافتہ کوچ کارل فرائے نے کہا:”پاکستان ایک زبردست قوم ہے جہاں فٹ بال کا غیرمعمولی ٹیلنٹ پایا جا تا ہے۔ ہم سینٹ پیٹرکس کے برائن کر او ر جر او برائین کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ یہ خام ٹیلنٹ کی تلاش اور انھیں کھیل کے نئے حالات کے مطابق ڈھالنے کا معاملہ ہے تاکہ وہ جسمانی طور پر مضبوط ترکھلاڑی بن سکیں اور فٹبال کے جدید کھیل کے تقاضوں کو پورا کر سکیں۔“

گلوبل ساکر وینچرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، زیب خان نے کہا:”پاکستان کے ایک سابق کھلاڑی کی حیثیت سے میں باقاعدہ فٹ بال کھیلنے کیلیے پیشہ ورانہ موقع اور ایک راستہ چاہتا تھا جس کے ذریعے میں فٹ بال میں اپنے کیرئیر کو مزید اوپر لے جا سکوں۔ اب یہ پاکستان میں فٹ بال کیلئے اپنی خواہش کو حقیقت میں بدلنے کا موقع ہے جہاں ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو مختلف میدانوں میں کھیلنے کیلیے بین الاقوامی سہولیات کے مطابق تیار کیا جائے گا۔”

سینٹ پیٹرکس اکیڈیمی کے ڈائریکٹرجر او برائن نے کہا:”ہمیں جی ایس وی کے ساتھ اس پروجیکٹ میں شریک ہونے پر بے حدخوشی ہے۔ ہم سینٹ پیٹرکس میں اس بات کو یقینی بنانے پر بہت زیادہ زور دیتے ہیں کہ کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے ایک مناسب پلیئر پاتھ وے موجود ہو اور ہم نوجوان کھلاڑیوں کو ترقی کا موقع دینے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔پاکستان کے بعض بہترین ٹیلنٹ کو ایسا ہی موقع فراہم کرنا بھی ہمارے لیے باعث فخر ہے۔“

گلوبل ساکر وینچرز کے چیئرمین، یاسر محمود نے کہا:”ٹیلنٹ کی نشاندہی کے لیے ہماراپروگرام نوجوان کھلاڑیوں میں اُمید پیدا کرے گا اور انھیں درست سمت میں لے کر جائے گا تاکہ وہ ملکی فٹ بال میں ہمارے نوجوانوں کی تربیت کر سکے۔ میں،سینٹ پیٹرکس ایتھلیٹک فٹ بال کلب کے ساتھ جی ایس وی کی شراکت پر بہت پر جوش ہوں اوریہ پاکستان کے لیے، فٹ بال کی دنیا سے تعلق رکھنے والے نئے خطوں میں قدم رکھنے کا موقع ہے۔“

گلوبل ساکر وینچرز کے ٹرائلز میں شرکت کیلئے مذکورہ لنک پر کلک کرکے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ https://www.globalsoccerventures.com/

اپنا تبصرہ بھیجیں