کورونا کے وارجاری ، مزید 66افراد جاں بحق

اسلام آباد: گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے سبب مزید66افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین ہزار 974نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 57 ہزار 460 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح6.91 فیصد رہی۔


این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار639 جبکہ کیسزکی مجموعی تعداد11 لاکھ 9 ہزار 274 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں