کورونا کی چوتھی لہر کے وار جاری، مزید 67افراد جاں بحق

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے سبب مزید 67 افراد جاں بحق ہوگئےجبکہ چار ہزار 745 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.18 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 981 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 58 ہزار 405جبکہ اموات کی تعداد 23 ہزار 702 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 94 ہزار 748، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 47 ہزار 26، پنجاب میں تین لاکھ 61 ہزار 458، اسلام آباد میں 89 ہزار 569، بلوچستان میں 30 ہزار 967، آزاد کشمیر میں 26 ہزار 86 اور گلگت بلتستان میں آٹھ ہزار 551 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 141 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں چھ ہزار 126، خیبرپختونخوا چارہزار 507، اسلام آباد 809، گلگت بلتستان 150، بلوچستان میں 330 اور آزاد کشمیر میں 639 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں