کورونا کی وبا سڈنی میں ایک دن میں ریکارڈ681 کیسز رپورٹ

نیو ساؤتھ ویلز میں کورونا کی نئی لہر  میں ایک ہی دن میں 681 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ایک شخص کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گیا ہے۔

نیو ساوتھ ویلز کی وزیراعظم  گلیڈس بریجیکلیان نے علاقوں میں لاک ڈاؤن اقدامات میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ نیوساوتھ ویلز کے لوگ 28 اگست تک اپنے گھروں میں رہیں گے۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں نیو ساوتھ ویلز زمیں ریکارڈ ایک لاکھ دس ہزار  لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

وزیر اعظم  بریجیکلیان نے کہا کہ اکتوبر کے آخر تک اپنی 70 فیصد آبادی کو مکمل طور پر حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف مکمل کرلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں