کورونا کی بگڑتی صورتحال این سی او سی کا نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ

کورونا کی سنگین صورتحال کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ جو اساتذہ ویکسی نیٹڈ نہیں وہ یکم اگست سے اسکولوں میں نہیں پڑھا سکیں گے،31 اگست کے بعد ویکسی نیٹڈ عملے کے بغیر ٹرانسپورٹ نہیں چل سکے گی۔ کیسز میں اضافے سے ہسپتالوں پر بھی دباؤ بڑھ گیا ہے،کئی لوگ اب بھی کورونا کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔ ملک بند کر کے وبا کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

اسد عمر نے  معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے بچنے کا واحد حل صرف احتیاط ہے۔ یکم اگست سے صرف ویکسی نیٹڈ لوگ جہاز پر سفر کرسکیں گے۔ اسکولز، ٹرانسپورٹ عملے کیلئے بھی ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے  سندھ حکومت کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ سندھ حکومت کورونا کی روک تھام کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے ،سندھ حکومت ٹھیک اقدامات کررہی ہے ہم ان کی مکمل مدد کریں گے ۔سندھ حکومت کو فوج ، رینجرز ہر سہولت فراہم کریں گے۔

قبل ازیں ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کی شرح میں اضافہ ہوا، 24 گھنٹے میں تشویشناک مریضوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرگئی، کراچی میں وبا کے پھیلاؤ میں اضافہ نظر آ رہا ہے۔پورے شہر بندکرنا  کورونا وبا کا علاج نہیں جن چیزوں سے خطرہ پیدا ہوتاہے ان کی بندش کرنے جارہے ہیں ، پبلک سیکٹر ملازمین ویکسین کے بغیر دفتر نہیں جاسکیں گے ،ہوٹل مالکان اور مکمل عملے کے لئے ویکسین لازمی ہے، ٹرین ، بس، ٹیکسی ، رکشہ کے ڈرائیورز کی ویکسین لازمی ہے ،دکاندار ، دکانوں میں کام کرنے والے ملازمین پر ویکسین لازمی ہے ،کاروبار کرناہے تو ویکسین لگوائیں ۔ یکم اگست سے صرف وہ لوگ جہاز کا سفر کرسکیں گے جنہوں نے ویکسین لگوائی ہوگی کم سے کم سنگل ڈوز والے جہاز کا سفر کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں