کورونا کی بگڑتی صورتحال ، پنجاب میں72فیصدمریض وینٹی لیٹرزپرہیں ، یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں72فیصدمریض وینٹی لیٹرزپرہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کوروناکی چوتھی لہرمیں مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہورہاہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں24گھنٹوں میں24افرادکوروناسےجاں بحق ہوئے ، وباسےچھٹکارےکاواحدحل ویکسینیشن ہے ، ویکسینیشن کیلئےگلی،محلوں میں ٹیمیں بھیج رہےہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ویکسینیشن نہ کروانےوالےلوگ زیادہ متاثرہورہےہیں ، 15 فیصد وہ مریض ہیں جنہوں نےایک ڈوزلگوائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں