کورونا صورتحال کے پیش نظر اس وقت تعلیمی ادارے کھولنے کی پوزیشن میں نہیں، سعید غنی

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ میں تعلیمی ادارے 8 اگست تک مکمل بند رہیں گے۔سندھ اور بالخصوص کراچی میں کرونا وائرس کی صورتحال اس وقت بھی تسلی بخش نہیں ہے۔ 8 اگست کے بعد صورتحال کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت سندھ اور بالخصوص کراچی اور حیدرآباد میں مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم تعلیمی ادارے اس وقت کھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ صورتحال کی بہتری پر فوری طور پر انٹر سال دوئم کے باقی ماندہ امتحانات کو مکمل کیا جائے گا۔ 8 اگست کے روز کرونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوگا اس میں صورتحال کو دیکھتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں