کورنگی کیمیکل فیکٹری سانحہ: کراچی بلڈنگ اتھارٹی کے 3 ملازمین معطل

کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن میں کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی خوفناک آتشزدگی اور ہلاکتوں کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 3 ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے۔بلڈنگ اتھارٹی کے ملازمین کو غیرقانونی فیکٹری کے بارے میں آگاہ فراہم کرنے میں ناکامی پر معطل کیا گیا۔ معطل ملازمین میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر، سینئر بلڈنگ انسپکٹر اور بلڈنگ انسپکٹر شامل ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے فیکٹری حادثے میں ایس بی سی اے ملازمین کا رول متعین کرنے کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم کی گئی۔ کمیٹی منظور کیے گئے بلڈنگ پلان اور عمارت کا معائنہ کرکے ذمہ داروں کا تعین کرے گی ہے جو  7 دن میں انکوائری رپورٹ ڈائریکٹر جنرل کو پیش کرے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی  کے علاقے مہران ٹاون میں واقع کیمیکل فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 14 مزدور جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہو گئے۔

آگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئی تھیں۔

فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ،  کے ڈی اے کا کہنا ہے کہ متاثرہ کیمکل فیکٹری ،پلاٹ نمبر سی فور پی رہائشی پلاٹ ہے، رہائشی پلاٹ پر کمرشل تعمیرات نہیں کی جا سکتیں۔ حکام نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے سوسائٹی قائم کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں